25.4 C
Islamabad
Friday, May 3, 2024
spot_img

U.S. -IMS Partnership Renewed

U.S. Embassy Renews Lincoln Corner Partnership with Institute of Management Sciences Peshawar

Peshawar – Bettina Malone, the U.S. Embassy’s Minister Counselor for Public Affairs (MCPA), and Dr. Usman Ghani, Director of the Institute of Management Sciences (IM Sciences), signed a Memorandum of Understanding (MOU) to continue Embassy sponsorship of Lincoln Corner Peshawar (LC Peshawar) until April 2026.

Established in 2014, LC Peshawar hosts a variety of programs on skills development, English language learning, career development, higher education, and American culture and history. In 2023, the Corner hosted 60 in-person programs and welcomed around 10,000 students.

“Lincoln Corners are a testament to the strong bond between Pakistan and the United States,” said MCPA Malone. “These spaces foster dialogue, improve educational standards, and provide access to international resources for KP youth.”
LC Peshawar hosts Creators’ Studio, a dynamic space for recording podcasts, videography, editing and production with state-of-the-art technology. The Corner also has Maker Space technology, which includes a 3D printer and STEM educational kits.

The U.S. Mission to Pakistan operates 19 Lincoln Corners across Pakistan, which are part of a network of more than 600 American Spaces across the globe. KP has one other Embassy-sponsored Lincoln Corner: the Eleanor Roosevelt Corner at Shaheed Benazir Bhutto Women University.

To learn more about Lincoln Corners and to contact the LCP, please visit: https://pk.usembassy.gov/education-culture/lincoln-corners/

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے ساتھ لنکن کارنر کی شراکت کی تجدید

پشاور(۲۳ اپریل ۲۰۲۴)- امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی منسٹر قونصلر برائے پبلک آفیئرز بیٹینا میلون اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان غنی نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جس کے تحت امریکی سفارتخانہ ۲۰۲۶ء تک لنکن کارنر پشاور کی معاونت جاری رکھے گا۔ ۲۰۱۴ ء میں قائم ہونے والا پشاور لنکن کارنر پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت، انگریزی زبان سیکھنے، ملازمت میں ترقی، اعلیٰ تعلیم کے حُصول کے بارے میں آگہی فراہم کرتا ہے جبکہ یہاں پر امریکہ کی ثقافت اور تاریخ شناسی سے متعلق مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ صرف گزشتہ برس کے دوران لنکن کارنر پشاور نے ساٹھ بالمشافہ سرگرمیوں کی میزبانی کی اور لگ بھگ دس ہزار طالبعلم اِس سہولت سے مستفید ہوئے۔
تقریب کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ٹینا میلون نے کہا کہ لنکن کارنرز پاکستان اور امریکہ کے درمیان قائم شراکت داری کا ثبوت ہیں۔ یہ سہولیات مکالمہ کو فروغ دینے، تعلیمی معیار میں بہتری لانے اور خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر دستیاب وسائل تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔

لنکن کارنر پشاور میں ایک کری ایٹرزاسٹوڈیو بھی موجود ہےجہاں پوڈکاسٹ کی ریکارڈنگ، ویڈیو گرافی، ایڈیٹنگ اور پروڈکشن کی جدید ترین سہولیات میسر ہیں۔ لنکن کارنرمیں تھری ڈی پرنٹرز اور اسٹیم کی سہولیات سے آراستہ میکر اسپیس ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔

پاکستان میں امریکی مشن کے اشتراک سے مُلک بھر میں ۱۹ لنکن کارنرز کام کر رہے ہیں، جو دنیا بھر میں ۶۰۰ سے زیادہ امریکی اسپیسز کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ امریکی سفارتخانہ ہی کے زیرانتظام کے پی میں شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں ایلینار روزویلٹ کارنر بھی قائم ہے۔

Related Articles

Stay Connected

2,945FansLike
1,120FollowersFollow
8,618FollowersFollow
7,880SubscribersSubscribe

Latest Articles